ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترک سرحد کے قریب شامی علاقے میں بس بم دھماکا، 15 افراد ہلاک

ترک سرحد کے قریب شامی علاقے میں بس بم دھماکا، 15 افراد ہلاک

Tue, 16 Aug 2016 12:05:49    S.O. News Service

دمشق15اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک سرحد کے قریب ایک شامی علاقے میں اتوار کو دیر گئے ایک بس میں ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ دیگر 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس میں باغی جنگجو سوار تھے۔ دوسری جانب حلب پر شامی اور روسی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز شروع ہونے والی یہ بمباری اتوار کے روز بھی جاری رہی، جس میں اب تک 45 افراد مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کے متعدد حصوں پر باغیوں کا کنٹرول ہے اور شامی فورسز ان علاقوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔


Share: